عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سمری ارسال

اسلام آباد(پی این آئی)عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کی سمری اوگرا نے حکومت کو ارسال کر دی۔ذرائع کے مطابق 15 مارچ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل

6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close