راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چھوٹی سوچ اور چھوٹے لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے لہٰذا ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست اور تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان، سندھ، مرکز اور کے پی کے میں زیرو
نکلی اس لیے اب آپ ان کو سمجھ لینا چاہیے کہ اداروں کے خلاف ان کا بیانیہ نہیں چلے گا،الیکشن کمیشن نے ملک کی اخلاقیات، جمہوریت کو نقصان پہنچایا، جس پر وزیراعظم برہم ہوئے اس لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اب بہتری کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں راولپنڈی میں اپنے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،انہوں نے کہا ہے کہ نامعلوم نمبروں سے کالیں ہمیں بھی آتی ہیں اور برا بھلا کہا جاتا ہے لیکن ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا، اپوزیشن آج تک عوام کی پذیرائی حاصل نہیں کرسکی، ان لوگوں سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، اپوزیشن کو چاہیے آئین اور قانون کے مطابق ہمارے سامنے آئیں، ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، جیت جائیں تو ٹھیک اور ہار جائیں تو کچھ درست نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے، میں جب بھی الیکشن ہارا، اپنی شکست تسلیم کی، چھوٹی سوچ چھوٹے لوگ ہار تسلیم نہیں کرتے،ملک کو بے یقینی کی صورتحال سے نکالنا ہو گا، شیطان نے ڈیوٹی ملا جی کی لگا دی ہے، مولانا نے اب استعفے دینے کی بات کردی ہے چونکہ ملا خود سینیٹ میں نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔
پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں
کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں