سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پر کونسا ن لیگی رہنما اہم پارٹی اراکین کے پاس گیا اور تابعداری کی یقین دہانی کرائی؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (پی این آئی ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ناہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کچھ لوگوں سے ملے اور کہا مجھے موقع دیا جائے میں آپ کا تابعدار رہوں گا ، یہ انکشاف سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ جب سابق وزیر اعظم نواز شریف نا اہل ہوئے تو اس وقت وزیر اعظم کے لیے 2 سے 3 لوگوں کے نام زیر بحث رہے ، اس دوران شاہد خاقان عباسی ایک صاحب کے پاس گئے اور کہا کہ میں تابعدار رہوں گا مجھے موقع دیں۔سینئر صحافی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وہ کلیہ بتائیں 160 کو آپ نے 169 کیسے کیا؟ پیسے دیے؟ ٹکٹیں دیں یا بندے خریدے ؟ آپ عمران خان کو کہہ رہے ہیں کہ آپ 16 بندے نکالیں اور جو 16 بندوں کو مبیینہ طور پر ناجائز پیسے دے کر سینیٹ میں گیا ہے اس کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنا رہے ہیں۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا بلکہ اداروں نے انہیں لے کردیا ہے ، اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچ رہا ہوں اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں کیوں کہ انہوں نے کہا تھا کہ سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ، جس پر ہم نے کہا تھا یہ وقت بتائے گا۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں ، آج ملک کے اندر پارلیمان کا نظام مفلوج ہو چکا ہے ، ہم نے جو ان سینیٹ الیکشن میں دیکھا وہ کچھ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے ، سوچ رہا ہوں ڈی جی آئی ایس پی آرکو خط لکھوں کیوں کہ انہوں نے کہا تھا سیاست میں ہماری کوئی مداخلت نہیں ہے جب کہ سینیٹ الیکشن اور اعتماد کے ووٹ میں جو ہوا وہ اسکے بالکل برخلاف تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close