آئندہ دو ماہ انتہائی اہم قرار، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاست کے لیے آئندہ دو ماہ اہم ترین قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ،متحداور پارٹی تنظیم سازی کی ہدایت کردی ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی امور پر بریفنگ دی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 11چیزیں سستی کردیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔اس پر وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔اجلاس میں وزیراعظم اور کور کمیٹی ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار بھی کیا جبکہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی بھی مذمت کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کور کمیٹی کے اجلاس میں اگلے دو ماہ کو ملکی سیاست کیلئے اہم ترین قرار دیا اور تحریک انصاف کی تنظیم سازی کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے لانگ مارچ کا مقصد عوامی مفاد نہیں بلکہ این آر او کا حصول ہے۔ نہ تو پہلے دباؤ قبول کیا اور نہ ہی آئندہ کسی کے دباؤ میں آؤں گا۔ یاد رکھیں کہ ہم اقتدار کیلئے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے آئے ہیں، ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ سمجھوتہ کرکے نہیں چل سکتے۔ہمیں نئے انتخابات سمیت تمام آپشنز مد نظر رکھنا پڑیں گے، ہمیں عوامی حمایت حاصل ہے، کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاست کے لیے آئندہ دو ماہ اہم ترین قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو متحرک ،متحداور پارٹی تنظیم سازی کی ہدایت کردی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close