گزشتہ ہفتے انتہائی سستا ہونیوالا سونا اچانک کتنے ہزار روپے مہنگا ہو گیا؟خریداروں کیلئے بری خبر آگئی

کراچی (پی این آئی) گزشتہ ہفتے مسلسل سستا ہونے والا سونا آج 2900 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔سنسھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ چھ ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت دو ہزار 486 روپے کے اضافے سے

91 ہزار 478 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 24 ڈالر (3747 روپے) اضافے کے بعد 1736 ڈالر (2 لاکھ 71 ہزار 52 روپے) ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی گئی ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی ایل پی جی پیداواری اداروں نے(پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اور اس حاولے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 7 روپے کی کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 120 روپے فی کلو ہوگی۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اور سازش کی جارہی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے، سال 2020ء میں لوکل ایل پی جی پروڈکشن 742282 میٹرک ٹن اور امپورٹ 950552 میٹرک ٹن تھی، اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہوگا۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی ایل پی جی پیداواری اداروں نے(پارکو پاک ارب ریفائنری) نے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کردی ہے، اور اس حاولے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں