راجہ بشارت کی نااہلی کا معاملہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر تہلکہ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی۔ جمعرات کو ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے شہری محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ درخواست گزار کے مطابق راجہ بشارت

نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا۔ ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہاکہ آپکو تین سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔بعد ازاں درخواست خارج کر دی گئی ، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق این اے 249 کراچی میں پولنگ 29 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 13 مارچ سے 17 مارچ ہے، امیدواروں کی لسٹ 18 مارچ کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 25 مارچ کو ہوگی، امیدواروں کے کاغذات پر اپیلیں 29 مارچ تک دائر کی جاسکیں گی ، امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو شائع کی جائیگی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 7 اپریل ہے ، امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گی ،این اے 249 میں پولنگ کا عمل 29 اپریل کو ہوگا، فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close