سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی، دفاتر میں 50فیصد حاضری پر عمل درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، دفاترمیں 50 فیصد حاضری پر کل سے عمل درآمد ہوجائے گا ، شادی ہالز اورریسٹورنٹس میں انڈورسروسز بدستور بندرہیں گی ، 15مارچ سے سینما ہالز اور مزارات وغیرہ کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا

گیا ، صوبے اپنے حالات کا جائزہ لے کر بھی پابندی لگاسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہو ، جس میں تمام صوبوں کے وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس مین ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ، جس کے لیے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں معاون خصوصی داکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار رہے گی ، تاہم ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی ، انتظامی ادارے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، کیوں کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا، اس لیے تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے کورونا کیسز بڑھنے کے باعث اسپتالوں پر بوجھ بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کے ساتھ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد ہوتا رہے گا ، ماسک کے استعمال پر مستقل روز دے رہے ہیں ، بیماری کے پھیلاؤ کے تناسب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے رہیں ، شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی ، آؤٹ ڈور تقریبات کیلئے بھی 300 افراد تک کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے 7 بڑے شہروں مکے تعلیمی اداروں میں 15 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس مین بتایا کہ فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور ، ملتان ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گجرات میں 15مارچ سے چھٹیوں کا اعلان کیا جارہا ہے جس کے تحت اسکول 28 مارچ تک بند رہیں گے ، جب کہ اسلام آباد میں بھی ان پندرہ روز کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close