وزیراعظم عمران خان نے منصوبے’کوئی بھوکا نہ سوئے‘کا افتتاح کر دیا، اس منصوبے کا مقصد کیا ہے؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت نئے منصوبے ’ کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کا افتتاح کردیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں اورکوئی بھوکا نہ سوئےپروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے ،بہت سارےمخیرحضرات اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں،’کوئی بھوکانہ سوئے‘پروگرام کا

مقصد محنت کشوں کوبہترکھانافراہم کرناہے۔پناہ گاہیں مستحق اورمحنت کشوں کی سہولت کیلئےہیں۔افتتاح سے قبل کوئی بھوکانہ سوئےپروگرام کے متعلق پروزیراعظم کو سینیٹر ثانیہ نشتر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ نئے پروگرام کے تحت ٹرک تین وقت کھاناپہنچائیں گے،بیت المال احساس کی پناہ گاہیں خوش اسلوبی سےچلارہاہے،پروگرام کوکامیاب بنانےکےلیےپورااسٹرکچر بنایاگیاہے۔ احساس کفالت پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ، لاکھوں مستحق خاندانوں کو خوشخبری سنا دی گئی پشاور(آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف کی فراہمی موجودہ حکومت کا مشن ہے۔ احساس کفالت پروگرام کا دائرہ کار 70 لاکھ مستحق خاندانوں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس  پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ڈپٹی کمشنر آفس مردان میں آمد کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو  ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے  ضلع مردان میں  احساس پروگرام کے تحت جاری سروے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 71  فیصد سروے مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ  باقی  سروے  اگلے  ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔معاون خصوصی  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ تعلیم اور  پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور  درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس  پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ وزیر اعظم اسلامی  جمہوریہ پاکستا ن کے وژن کے مطابق احساس پروگرام کے تحت حقداروں کو ان کا حق پہنچانے کے لیے ملک گیر سروے/گھرانوں کی  رجسٹریشن    مقامی اساتذہ  کی مدد  سے  ڈیجیٹل

طریقے  سے جاری ہے جوکہ ضلع  میں 71 ، صوبہ بھر میں 45  جبکہ پورے ملک میں 65  فیصد مکمل کی جا چکی ہے۔ سروے کے تحت دیکھا جاتا ہے کہ کون حقیقی مستحق ہے اور مختلف مراحل کی جانچ پڑتال کے بعد مستحق کا تعین ہوتا ہے اور ڈیٹا  مکمل طور پر محفوظ ہوگا تاہم سروے مکمل ہونے پر جلد ہی مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائیگا۔ ا نہوں نے کہاکہ احساس آمدن، احسان بلا سود پروگرام، احساس تعلیم و دیگر پروگرام بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کورونا آفت میں لوگوں کی معاونت کا ارادہ کیا اور حکومت نے خلوص نیت سے مستحق خاندانوں تک امداد پہنچائی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے احساس کفالت پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے میڈیا کے توسط سے عوام سے اپیل کی کہ وہ  جاری  سروے میں اساتذہ کو درست قوائف فراہم کریں تاکہ مستحقین  اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں ۔اختتام پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مردان آمد پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close