آصف زرداری اور نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن کو ماموں بنا رہے ہیں؟ مولانا نے خود بھی خدشات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین نے کہا ہے کہ ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو ماموں بنایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو دو نہ تجربہ کار بچوں کے فیصلوں کے ویٹو کے

تحت چلایا جا رہا ہے، اس بار بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وعدے کے باوجود بے وفاقی کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ماموں بنایا جا رہا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رویے پر مولانا فضل الرحمان نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے، جن خدشات کا اظہار ہم کرتے آئے ہیں، وہ تمام اب قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔ سینیئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ سکھر اجلاس میں مولا نا فضل الرحمان کی تقریربھی ان ہی کے لوگوں نے لیک کی،مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ حافظ حسین اس سے قبل بھی پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں- حافظ حسین نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے نمائشی صدر ہیں۔ اصل میں پی ڈی ایم میں پیسہ میاں نوازشریف کا اور فیصلہ آصف علی زرداری کا چلتا ہے ۔ ایک بچہ بلاول اور ایک بچی مریم نے پی ڈی ایم کے تمام متفقہ فیصلوں کو ویٹو کردیا ہے۔ پی ڈی ایم کا اللہ ہی جانے کون صدر ہے ۔ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں مولانا فضل الرحمان کی جیب کٹ گئی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بیانیے کی مخالفت پر حافظ حسین سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان اپنے بیٹے کو جانشین بنانا چاہتے ہیں، بڑا الزام لگ گیا اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر ووٹ کی عزت پر یقین رکھتے تو پاکستان میں ہوتے، مریم نواز اور بلاول جمہوریت سے بہترین انتقام لے رہے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے برخودار نور چشمی کو اپنی گدی کیلئے تیار کر رہے ہیں، وزیراعظم قوم کو لوٹنے اور موروثی سیاست کرنے والوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن گئے، موروثی سیاست کرنے والے اپنے بچوں کو قوم پر مسلط کرنے کے در پے ہیں، عوام ان کے نئے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لوٹ مار کا یہ کاروبار اسی طرح جاری رہے، قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کرپشن کی اس فرنچائز کا خاتمہ کرنا ہے یا انہیں لوٹنے کا لائسنس دئیے رکھنا ہے، اپوزیشن پیسے سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کرتے ہیں اور پھر جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، پاریٹوں پر قابض ہونے والے اتنے اہل اور لائق ہوتے تو کارکن کے طور پر پارٹی میں آتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close