اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے سر اُٹھا لیا ہے، جس کی وجہ سے متعدد تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کی بعد انتظامیہ نے فوری اقدامات اُٹھاتے
ہوئے 3 کالج تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیاءنے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کورونا سے متاثرہ 3 کالج تا حکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہر کے 3 تعلیمی اداروں میں 8 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ سیکٹر جی الیون 3 کے نجی تعلیمی ادارے میں کورونا کے 3، گرلز کالج ایف 6 ٹو میں 2 جب کہ گرلز کالج آئی 9 ون میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں گزشتہ برس کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی بڑھوتری ہونے کے بعد تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے، جس کے بعد پہلی سے لے کر میٹرک تک کے امتحانات بھی ملتوی ہو گئے تھے، تاہم کورونا کیسز میں کمی واقع ہونے کے بعد ایک مرتبہ سکولوں کو کھول دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم کے مطابق اگر کورونا کیسز میں دوبارہ بڑھوتری دیکھی جاتی ہے تو سکولوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار349 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 54 اموات اور ایک ہزار 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر سے سر اُٹھا لیا ہے، جس کی وجہ سے متعدد تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کی بعد انتظامیہ نے فوری اقدامات اُٹھاتے ہوئے 3 کالج تاحکم ثانی بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں