رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشنگوئی مگر بارشیں کب ہو ں گی؟ محکمہ موسمیات نے موسم گرما کے حوالےسے پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں برس کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں برس کراچی میں گرمیوں کا دورانیہ زیادہ اور موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں مون سون میں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات

نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں رواں ماہ گرمی کی شدت میں معمول سے زائد رہ سکتی ہے۔مارچ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا، جس میں گرم کی شدت میں اضافہ ہو گا، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے گرم موسم کی شد ت میں کمی واقع ہو گی۔بارشوں کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم رواں برس شہر میں بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہو گا۔ خیال رہے کہ عموماً موسم گرما کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے رواں برس گرمی کا آغاز مارچ سے ہی ہوگیا ہے، مارچ کے وسط میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ کیا سردی کی نئی لہر آنیوالی ہے، آئندہ سات دن کن کن علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں؟تفصیلی پیشنگوئی جاری کر دی گئی اسلام آباد(پی این آئی)موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی پیشگوئی: اچھی خبر! شمال میں پورا ہفتہ گرج چمک کیساتھ بارش، ژالہ باری اور تیز ہیں متوقع۔مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے دو سلسلے متوقع ہیں جس کے سبب ملک کے تمام شمالی اور مغربی علاقوں میں موسمی سرگرمیاں رونما ہوتی رہیں گی۔بلوچستان میں تیز ہوائیں متوقع ہیں، جن کیساتھ کوئٹہ اور

ژوب سے دالبندین تک گرج چمک کے طوفان بننے کے امکانات ہیں۔ گرج چمک کے طوفان متاثّر کرنے کی صورت میں 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل سکتی ہیں، جن کیساتھ ژالہ باری اور ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ رواں ہفتے کوئٹہ میں گرج چمک کے طوفان 2 سے 3 دفعہ متاثّر کر سکتے ہیں، جن سے 15 سے 25 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے اور کئی مہینوں سے جاری خشک موسم کا زور ٹوٹ سکتا ہے۔البتّہ تربت میں گرمی جاری رہیگی جہاں رواں ہفتے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔جمعرات کو تاہم تربت میں گرج چمک کے طوفان بننے کے کچھ امکانات ہیں۔خیبر پختونخواہ اور کشمیر:بالاکوٹ، ایبٹ آباد اور مظفّر آباد میں ساری رات گرج چمک اور بارش ہوتی رہی ہے۔ رواں ہفتے ان علاقوں میں گرج چمک کے طوفان 4 سے 6 بار مزید متاثّر کر سکتے ہیں،

باالخصوص منگل اور بدھ کی شام یا رات اور جمعرات سے ہفتے کے درمیان سب سے زیادہ امکانات ہیں۔ڈی آئی خان ڈویژن کے علاوہ خیبر پختونخواہ کے زیادہ تر علاقوں میں رواں ہفتے 20 سے 40 ملی میٹر بارش اور ساتھ نمایاں مقدار میں ژالہ باری اور 50 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں گرج چمک کے طوفان کے دوران چل سکتی ہیں۔ پشاور اور مردان میں رواں ہفتے 30 سے 40 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔برفباری کی سطح 7000 سے 8000 فٹ رہنے کی توقع ہے۔پنجاب اور اسلام آباد:آج صبح اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ چکوال سمیت خطّہٰ پوٹھوہار میں کم از کم 3 سے 5 گرج چمک کے طوفان کے سلسلے کہیں کہیں متاثّر کر سکتے ہیں، جن میں سے کسی ایک سلسلے میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ژالہ باری کا اندیشہ بھی ہوگا۔ شمال مشرقی پنجاب بشمول گوجرانوالہ اور لاہور میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے طوفان کے 1 سے 3 سلسلے متاثّر کر سکتے ہیں، جن کے ساتھ

طوفانی ہوائیں اور ژالہ باری رواں ہفتے متوقع ہے۔ برفباری کی سطح 8500 فٹ سے زیادہ رہیگی۔جنوبی پنجاب میں صرف ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔ ملتان سے جنوب میں واقع علاقوں میں جزوی ابرالودگی کے علاوہ کوئی خاطر خواہ بارش کا امکان نہیں۔ بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں رواں ہفتے موسم مکمّل طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں 7000 فٹ سے بلند مقامات پر نمایاں برفباری جبکہ پورے ہفتے موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ برفباری کی شدّت زیادہ اور اسکے کم بلندی والے مقامات پر بھی ہونے کے امکانات ہونگے، باالخصوص جمعرات اور جمعہ، جب برفباری کی سطح 6000 فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ رواں ہفتے گلگت میں 20 سے 30 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔سندھ: گرسم اور خشک موسم کیساتھ جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں چلیں گی۔ بدھ اور جمعرات کو کراچی میں بعض اوقات مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، جبکہ دن کے وقت 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ چلنے کا امکان ہے۔پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت معمول کے مطابق رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close