اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے باعث اسکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان
کے زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی 9 مارچ بروز منگل اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظرثانی کرے گا۔اجلاس میں سینماؤں، شادی ہالز میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات، ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا۔این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔یاد رہے کہ 25 فروری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ یکم مارچ سے تمام اسکولز ہفتے میں 5 دن کلاسز کے معمول پر واپس آجائیں گے۔ پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، نئے کیسز کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ پاکستان دنیا بھر میں 31 ویں نمبر پر آگیا اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا وائرس کے باعث مزید 22افراد چل بسے ،1592نئے کیسز سامنے آگئے ، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 592 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 22افراد اس موذی
وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 1 ہزار 210 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہو گئی ہے، کٴْل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 347ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کل 92 لاکھ 46ہزار 827 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 18 ہزار 415 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 59 ہزار 855 ہو چکی ہے، کٴْل اموات 4 ہزار 426 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار823 مریض
سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار 565 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہزار 27 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 2 ہزار 113 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 45 ہزار 740کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 509افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 117 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 201 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 579 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 311 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں