حکومت کا دبائو کام آگیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے قبل علی حیدر گیلانی کی وائرل ہونیوالی ویڈیو کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے علی حیدر گیلانی ویڈیو سکینڈل کی درخواست پر سماعت کل کی

جائے گی، اس سے قبل درخواست کو 11 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی نے آج الیکشن کمیشن سے جلد سماعت کی درخواست کی تھی کیونکہ 12 مارچ کو چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ہونا ہے اور یوسف رضا گیلانی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہیں۔خیال رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن سے پہلے علی حیدر گیلانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والےپی ٹی آئی4 میں سے 3ارکان کی شناخت ہوگئی، اسد عمر کا دعوی اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی، علی حیدر گیلانی سے ملاقات کرنے اور سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے کی لیک ہونے والی ویڈیو میں موجود تین اراکین قومی اسمبلی کی شناخت ہوگئی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں تحریک انصاف کے چار اراکین قومی اسمبلی ہیں جن میں سے تین کو پہچان لیا جبکہ چوتھے کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں،اسد عمر نے کہا یہ ضمیر کے سودا گر ہیں انہیں کچھ نہیں ملے گا، سینیٹ ووٹ کا سودا کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں