حکومت کو پیپلز پارٹی کا بڑا جھٹکا، اتحادی آزاد امیدوار نے اتحاد ختم کرنے کا اعلا ن کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)آزاد رکن اسمبلی علی نواز نے تحریک انصاف حکومت سے الگ ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا،علی نواز شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ آزاد رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ نے حکومت اتحاد سے الگ ہونے

کا اعلان کر دیا،انہوں نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا تھا۔وہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی غیر حاضر تھے۔علی نواز شاہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت شروع کر دی اور سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی بجائے پی ڈی ایم کے مشترکہ امید وار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ کاسٹ کیا تھا،آزاد رکن ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف نااہلی کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ یوسف گیلانی نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اب آزاد امیدوار نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کر دیا ہے اور ان کی ہمدردیاں پیپلز پارٹی کی جانب ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close