کانسٹیبل کی جان کیوں گئی؟ سیکٹر 13 میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا اور مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آبادسیکٹر جی13میں پولیس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے

ہوئے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلات طلب کرلیں۔شیخ رشید نے فائرنگ کرنے والے مجرمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کانسٹیبل قاسم کی قیمتی جان جانے پر غم اور دکھ کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کوہر ممکن طبی سہولت دی جائے، مجرمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے،جلدحراست میں ہوں گے ،انھوں نے مزید کہا کہ پولیس پر فائرنگ شر پسندی ہے،قرارواقعی سزادیں گے، ڈی آئی جی آپریشن افضال کوثر وقوعہ پر موجود ہیں واقعے کی خود تحقیقات اور آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔۔۔۔ آگئی وہ خبرجس کا پاکستانیوں کو شدت سے انتظار تھا، معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنا دی گئی لاہور(پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے جبکہ کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہےہیں۔پولو اینڈ کنٹری کلب میں ماسٹر پینٹس جناح گولڈ کپ 2021ء کے فائنل میچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت کی جامع حکمت عملی کے نتیجے میں ملکی معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے،کھیل ، سیاحت،امن اور خوشحالی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح پولو کے فروغ کے لیے بھی

اقدامات کرنا ہوں گے۔صدر عارف علوی نے ملک میں پولو کے فروغ کے لیے پاک فوج کےکردار کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں پنجاب رینجرز نے نیزا بازی کا عمدہ مظاہرہ کیا جبکہ مختلف آرمی بینڈز نے بھی پرفارمنس پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں