اسلام آباد میں مصنوعات کی نمائش وقت کی ضرورت ہے، فینسیرا کے چیف ایگزیکٹیو سہیل سرور کی گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) سرینا ہوٹل میں بلڈنگ مٹیریل مصنوعات کی دو روزہ ملک گیر نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ نمائش میں اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہونے والی صنعتی فرموں اور کمپنیوں کو اپنے صارفین تک رسائی کا بہترین موقع ملا، نمائش میں FINCERA HOME کا اسٹال صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا، ہفتہ

کے روز اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر ملک ظہیر احمد نے دوسرے روز کے سیگمٹ کا افتتاح کیا، ایف پی سی آئی کے نائب صدر اور کیپیٹل آفس کے انچارج قربان علی کے علاوہ مقامی تجارتی چیمبرز کے اہم اور ایف پی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر عمران شبیر عباسی کے علاوہ احمد عمران باجوہ، زاہد قریشی مقامی بزنس کمیونیٹی کی اہم شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھی، FINCERA HOME کے چیف ایگزیکٹیو چوہدری سہیل سرور نے معزز مہمانوں کا شکریہ

ادا کیا اور انہیں اپنی مصنوعات سے متعلق بریفنگ دی، اسٹال پر آسٹرو ٹرف، وال لائٹنگ، فانوس، ووڈون فلور ٹائلز، کورین شیٹس، باتھ روم مرر اور کچن آئٹمز رکھے گئے تھے، FINCERA HOME اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے پشاور کو اپنا اگلا ہدف قرار دے چکی ہے۔ رواں ماہ ہی پشاور میں بھی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے معزز ممبرز نے بھی اسٹال کا دورہ کیا اور مصنوعات میں دلچسپی لی، کاروباری حضرات نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر بنانے اور وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ملک میں صنعت کا پہیہ چلتا رہے اور اسی کی مدد سے ہی ملک میں جی ڈی پی کی گروتھ ہو گی اور ملک ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں ایسی کاروباری مصنوعات کی نمائش وقت کی ضرورت تھی۔ کووڈ19 کی وباء کے باعث دنیا بھر کی طرح پاکستان میں ہرشعبہ زندگی میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں لیکن اب اللہ کے کرم اور مہربانی سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع

ہو رہی ہیں۔ حالیہ نمائش بھی اسی کا حصہ تھی جس کے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ نمائش میں صارفین کی غیر معمولی دلچسپی نے بہت اعتماد فراہم کیا ہے FINCERA کے سی ای او سہیل سرور نے بتایا کہ نمائش کے دونوں روز اسلام آباد کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے اسٹالز کا وزٹ کیا یہ مثبت عمل ہے اس سے کاروباری حلقوں کو حوصلہ ملا ہے کہ ان کی مصنوعات کے لیے صارفین کی دلچسپی ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں اپنی مصنوعات لے کر آئے تھے اور اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کی دلچسپی دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے اور ہمارا یہ پختہ یقین ہے کہ اگر ملک میں کم لاگت میں اشیاء کی تیاری کا عمل شروع ہوجائے تو ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے غیر معمولی حد تک فروغ پا سکتی ہیں اور صارفین کے لیے اپنے گھروں میں روشنی کی کہکشاں سجانے کے لیے کم قیمت میں فنسرا ہوم کی مصنوعات کا بہترین انتخاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں