سردی پھر لوٹ آئی، دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا مکان، پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں کو ایک کمزور شدت کا مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثر کرے گا جس کے زیرِ اثر خیبر پختون خواہ، کشمیر، گلگت بلتسستان اور بلوچستان کے علاقوں میں بارش متوقع ہے.خطہ پوٹھوہار میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اٹک، راولپنڈی، چکوال کے

اکا دکا مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، کل ہواؤں کی رفتار نسبتا کم جبکہ 7 مارچ کو شام کے اوقات میں شمال کی سمت سے جھکڑ چلنے کا امکان ہے.پنجاب کے باقی ماندہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے. لاہور سمیت مشرقی پنجاب میں مشرقی ہوائیں جنہیں زبان زد عام میں پروا کہا جاتا ہے چلنے کا امکان ہے.سندھ میں جاری کمزور شدت کی گرمی کی لہر مزید 48 گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے جس کے زیرِ اثر دن کے درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیں گے. کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں سمندری ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے. سوات، چترال، کالام، بشام،ایبٹ آباد، مانسہرہ میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے. پشاور، ہری پور، صوابی، مردان ،چارسدہ ،کوہاٹ ہنگو میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے. بنوں، کرک، ڈی آئی خان میں موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے. بلوچستان میں ژوب، لورالائی، زیارت میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. گلگت بلتسستان کی تمام وادیوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں کو ایک کمزور شدت کا مغربی ہواؤں کا سلسلہ متاثر کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں