قومی اسمبلی کے باہر احسن اقبال کو سر میں جوتا پڑ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) ڈی چوک میں لیگی رہنما گفتگو کر رہے تھے اور کارکنوں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے اس دوران احسن اقبال کو کسی نے جوتا دے مارا، جوتا ان کے سر میں لگ کر دوسری جانب جا گرا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ جوتا پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مارا گیا۔

ڈی چوک میں ن لیگ کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا جس سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں داخل ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close