صادق سنجرانی نے چیئرمین بننے کے لیے رابطے شروع کر دیئے، کس کس کو ٹیلی فون کر دیا؟

کراچی (آئی این پی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا متحدہ کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا متحدہ کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلیفونک

بات چیت کے دوران چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔۔۔عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے والے ارکان اسمبلی کو محب وطن قرار دے دیا گیاپشاور (آئی این پی)صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان ایک نڈر اور بہادر لیڈر، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کل محب وطن ایم این ایز وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دیں گے، عمران خان نڈر اور ایک بہادر لیڈر ہے، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی نہیں غریب عوام کی جنگ ہے۔۔۔۔گیلانی کو بڑی حمایت مل گئی،
پی ٹی آئی کی سابقہ اتحادی جماعت کے سربراہ نے یقین دہانی کرا دیااسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے نومنتخب سینیٹریوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے نامزدامید وار برائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ،انہوں نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ چیئرمین کے انتخاب میں حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close