کراچی(آئی این پی)وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔حفیظ شیخ کی سینٹ الیکشن میں شکست اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143ارب روپے گرا گئی۔جمعرات کو کاروبار کے دوران ایک موقع پر100 انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر
45 ہزار 88رہا۔البتہ کاروبار کا اختتام 882پوائنٹس کمی سے 45ہزار 278پر ہوا۔ بازار حصص میں 44کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21ارب روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے کم ہوکر 8ہزار 122ارب روپے رہی۔ ۔۔۔۔صرافہ مارکیٹوں میں لوٹ سیل،سونے کی فی تولہ قیمت میں غیرمعمولی کمیکراچی(آئی این پی)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900روپے کی کمی واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 1713ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد پاکستان میں مسلسل چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، اور جمعرات کے روز مقامی صرافہ مارکیٹون میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1900روپے اور 1629روپے کی کمی واقع ہوئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1لاکھ 4ہزار 200روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 89ہزار 335روپے پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1350روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 60پیسے کی کمی سے 1157روپے 40پیسے ہوگئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں