آزاد کشمیر، حلقہ بلوچ سے درجنوں سیاسی رہنماء مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی) حلقہ بلوچ سے درجنوں سیاسی رہنماء مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی سیکریٹیرٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد

جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب میں کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار رائے حفیظ، صوبیدار چوہدری محمد فاروق، خواجہ عبدالرشید، چوہدری عبدالرشید، سردار رائے محمد ساجد، صوبیدار (ر) شفیق،چوہدری محمد ندیم، چوہدری اشتیاق، چوہدری انیس رشید، خواجہ محمد شبیر اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر تقریب میں مرکزی سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،فہیم ربانی، اخلاق ایڈووکیٹ، سردار صابر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں آپ سب لوگوں کو پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر میں خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا اور آپ لوگ عوامی خدمت کے جس جذبے سے سرشار ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انشاء للہ ہم سب ملکر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور آزاد کشمیر کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آئے روز بڑی تعداد میں لوگوں کی پارٹی میں شمولیت سے ثابت ہو تا ہے کہ عوام آزاد کشمیر میں اب پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیراقتدار میں دیکھنا

چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر اسوقت آزاد جموں و کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے۔ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے اقتدار کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں