عمران خان نے ہر ایم این اے کو پچاس، پچاس کروڑ دیئے، عمران خان کو پسینہ کیوں آرہا ہے؟ بلاول بھٹو زرداری نے چیلنج دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم اور سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں اور پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں، اگر حکومت سیکرٹ بیلٹ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو آئے ہمارے ساتھ بیٹھے،ووٹ مانگنا ان کا حق ہے، حکومت اپنے اراکین کو

سنبھالے جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلئے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ہر ایم این اے کو پچاس، پچاس کروڑ دیئے،پی ٹی آئی والے کھل کر کہہ رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں دیں گے، سینیٹ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، سب کو خوشخبری دیں گے۔ منگل کو اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم ارکان کو عشائیہ کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نیکہا کہ عدلیہ نے ہمارے حق میں فیصلہ کرکے ملک وقوم کو پہلا تحفہ دیا ہے، عدلیہ کی رائے کے بعد ہر وزیر نے اپنے اپنے طریقے بتانا شروع کردیے، وزیراعظم کا الیکشن، عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ کے علاوہ تمام الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوتے ہیں، سیکرٹ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھیں آئین میں ترامیم کریں گے، ہم کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں، میں اپنے دور میں 104ترامیم لایا تھا، ساری ترامیم مفاہمت کے ساتھ کی گئی تھیں۔آج ہماری وجہ سے عمران خان ارکان اسمبلی، سینیٹرز، ایم پی ایز کو مل رہے ہیں، 50، 50کروڑ کے فنڈز بھی دے رہے ہیں، یہ لوگ کسی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاتے تھے۔ یہی ہم چاہتے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فتح ہوئی ہے جس مقصد کیلئے ہم آئے تھے،

وہ مکمل ہونے کو ہے، ہم پر بونے قسم کے الزامات لگائے جارہے ہیں، الزامات میڈیا پر چلائے جارہے ہیں، ان کو خوف کس چیز کا ہے؟ وہ کیوں اپنے لوگوں سے ڈر رہے ہیں؟ ہم تو اپنے ارکان پر کوئی شک نہیں کررہے، کہتے ہیں ہمارے ممبران آپ کے بیٹے کو کیوں ملے ہیں؟اگر ایسی کوئی بات ہے اپنے ارکان کو سنبھالیں، ووٹ مانگنا ہمارا کام ہے، میں نے عمران خان کو بھی خط لکھا ہے ہمیں ووٹ دیں، مجھے ووٹ نہ دینا ان کا حق ہے۔کیونکہ میرا حلقہ قومی اسمبلی ہے اس سے ہٹ کر میں کس سے ووٹ مانگوں؟ انہوں نے کہاکہ ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف ہیں۔اگر حکومت سیکرٹ بیلٹ کو ختم کرنا چاہتی ہے تو آئے ہمارے ساتھ بیٹھے۔انشا اللہ فتح کامیابی جمہوری قوتوں اور عوام کی ہوگی، کیونکہ ہم عوام کی ترجمانی کررہے ہیں، ہم عوام کے حقوق اور مہنگائی کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اراکین اسمبلی کو خریدنے کیلئے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں۔ عمران خان نے ہر ایم این اے کو پچاس، پچاس کروڑ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کھل کر کہہ رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ سینیٹ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، سب کو خوشخبری دیں گے۔بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان ممبران کو خریدنے کے لیے ریاست کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں لیکن ہم ہر ممبر پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ دے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سینیٹ میں پیسے کے استعمال کی بات کرکے اپوزیشن کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ پیسہ حکومت استعمال کر رہی ہے،ہم ہر ممبر پر زور دے رہیں ہیں کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد کی وجہ سے عمران خان پہلی بار پریشان ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے۔ عمران خان کو پسینہ کیوں آرہا ہے؟ اب عمران خان کے لیے بھاگنے کو جگہ نہیں ہے۔ ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال سے حکومت عوامی مسائل حل نہیں کر سکی۔ پی ڈی ایم جدوجہد میں آج سے ہی کامیاب ہو گئی، کل جو ہوگا وہ بونس ہوگا۔ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کی بالا دستی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close