فیصل واوڈا نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت ہوئی ،فیصل واوڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی نااہلی کی درخواست غیر موثر ہوگئی ہے۔فیصل واوڈا کے وکیل نے

ان کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں بھی پیش کیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوہری شہریت کے معاملے پر نااہلی کیس کی سماعت ہورہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیا ہے جس پر وہ سینیٹ الیکشن لڑرہے ہیں۔لیکن جیتنے سے پہلے ہی انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close