ن لیگ آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار شاہد لطیف خان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی) حلقہ ایل اے 22 پونچھ5 یونین کونسل ہورنہ میرہ کوٹیڑہ سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء سردار شاہد لطیف خان مسلم لیگ ن سے مستعفی ہو کراپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شامل ہو گئے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے آج یہاں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے

مرکزی سیکریٹیرٹ گلبرگ اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب میں کیا۔اس موقع پر تقریب میں مرکزی سابق وزیر چوہدری رشید احمد،سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان،سردار ماجد شریف، سردار ذوالفقار روشن خان،سردار روشن جوہر،سردار عرفان تصدق،ساجد اعظم، خان جمیل،سردار دعود، راجہ مسعود ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوام کا رجحان ا ب پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کی طرف ہو چکا ہے آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں اورلوگ اب پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کوحکومت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر عوامی حقوق کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ہم آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں آزادی کا بیس کیمپ بنائیں گے۔ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم اقتدار میں آکر وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے اور آزاد کشمیر میں تعمیر ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔۔۔۔ اوپن بیلیٹ یا سیکرٹ؟

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے پرانے طریقہ کار کے تحت سینیٹ انتخابات کرانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونگے، وقت کم ہونے کے باعث پرانے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کرائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پرانے طریقہ کار سے سینیٹ الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آرٹیکل218تین کیتحت شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موصول ہوگیا ہے، سینیٹ انتخابات گزشتہ سالوں کی طرح خفیہ بیلٹ پیپر کیذریعے ہونگے، ایوان بالا کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئیتمام اقدامات کئے جائیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ماضی کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن منعقد کرے گا، سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اسپیشل سیکریٹری کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی

چار ہفتے میں رپورٹ دیگی، کمیٹی کو نادرا اور دیگر اداروں تک رسائی حاصل ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں