راتوں رات ہی یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کروانے کیلئے الیکشن کمیشن میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا، سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے مشوروں پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے والد یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار

دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ درخواست اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب اور کنول شوزب نے دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کی ترغیب دی ۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہ گیا۔دوسری جانب فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ ضمیروں کے سوداگر بن جائیں ، آج یہ جماعتیں کرپٹ نظام کی حامی بنی ہوئی ہیں، پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر ایکشن لے لیا اسلام آباد(پی این آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتانے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہونگی۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستانتحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہے تھے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ویڈیو ان کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close