شیخ رشید نے اگلے 12 گھنٹے اہم قرار دے دیئے، پنجاب میں سیٹلمنٹ ہوچکی، بلوچستان، کے پی میں سے اچھی خبر؟

راولپنڈی(آئی یان پی ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سینیٹ الیکشن سے قبل حکومت کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے اچھی خبریں آنے کی نوید سنائی ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں سیٹلمنٹ ہوچکی ہے، بلوچستان اور کے پی میں بھی شام تک ہوسکتی ہے

اور وہاں سے اچھی خبریں آنے کی امید ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے ایک بار پھر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے دعوے کرنیوالوں کو ایک نشست پرشو آف کرنا ہے، مگر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی۔ شیخ رشید نے موجودہ سینیٹ الیکشن کو صرف ایک سیٹ کا الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کامیاب ہونگے۔۔۔سینیٹ الیکشن،
وزیر اعظم نے پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کر لیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہعوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کیلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، ہمارے اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں،اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات

میں کامیابی حاصل کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں، پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیے جارہے ہیں،عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں