انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے بڑئ لیڈر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

کراچی (آن لائن )کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔ حلیم عادل شیخ کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمات درج ہیں، حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 ضمنی الیکشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر الزامات ہیں۔ دوسری جانب

عدالت نے سمیر شیخ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ملزمان کی ضمانت 50,50 ہزار روپے کے عوض منظور کی گئی ہے۔۔۔۔ تحریک انصاف حکومت کا بڑا کریڈٹ، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا، ملکی خزانہ لبالب بھر گیا اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ، ایف بی آر نے اپنے ہدف سے بھی زیادہ ریونیو حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں ، جن میں بتایا گیا ہے کہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں106 فیصد اضافہ ہوچکا ہے ، جہاں جولائی تا فروری 2916 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا گیا جو کہ ایف بی آر کے مقرر کردہ ہدف 2898 ارب روپے سے ہے ، جب کہ پچھلے سال اس عرصے کے حاصل نیٹ ریونیو 2570 ارب روپے کے مقابلے میں بھی زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق رواں برس 28 فروری 2021ء تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہوچکی ہے ، جو کہ پچھلے سال اس عرصہ تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ 30 ہزار تھی۔بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 8 ماہ میں گراس ریونیوپچھلے سال کے 2823 ارب روپے کے مقابلے میں3068ارب روپے رہا ، یوں

رواں مالی سال کے پہلےآٹھ ماہ میں گراس ریونیو میں 9 فیصد اضافہ ہوا جب کہ صرف فروری کے ایک مہنے میں ریونیو نیٹ کولیکشن 343 ارب روپے رہا جب کہ مقرر کردہ ہدف 325 ارب روپے تھا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے جب کہ ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 49.6 ارب روپے رہا جو پچھلے سال کے اس عرصے میں31 ارب روپے تھا ، مزید یہ کہ رواں مالی سال میں اب تک 152 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ ریفنڈز پچھلے سال اس عرصہ میں79 ارب روپے تھے اور اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 97 فیصد اضافہ حاصل کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close