لاہور (آئی این پی)حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد لاک ڈائون میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وبائی امراض آرڈیننس 2020کے تحت نوٹیفیکیشن جاری کردیا
گیا اور کورونا وائرس کی بہترصورتحال پر حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈائون میں لگائی گئیں تمام پابندیاں ختم کر دی گئی،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا کہ تمام کاروباری سرگرمیوں اور تفریحی مقامات پرطے کردہ اوقات کار کی حد ختم کر دی گئی اور 50فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے والی پابندی کو بھی ختم کر دیا گیاہے، نوٹیفیکیشن کے اطلاق کے بعد 100فیصد اسٹاف کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہو گی اور ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 15مارچ سے انڈور شادیوں اور دیگر تقریبات کی اجازت ہو گی،نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس او پیز پرلازمی عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے مزارات اور سینماہالوں کو بھی 15مارچ سے کھول دیا جائے گا تاہم عوام کو گھر سے باہر ماسک لازمی پہنے کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں