آزاد کشمیر الیکشن، تحریک انصاف نے ٹکٹ کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی

اسلام آپاد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹ کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی حتمی تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی ہے، سیکرٹری تحریک انصاف الیکشن کمیشن کرنل (ر) امان اللہ خان نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے، کرنل (ر) امان اللہ خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے حصول

کے خواہاں افراد 2 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ بنکوں کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close