بریکنگ نیوز پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیش رفت، کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی) پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیش رفت، کنٹرول لائن پر جنگ بندی کا فیصلہ،پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ قائم ہوا ہے،آئی ایس پی آرکے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی گفتگو اچھے ماحول میں ہوئی اور دونوں افسران نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ لیا۔آئی

ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ڈی جی ایم اوز نے دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور بنیادی معاملات و خدشات حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت میں رابطہ 1987 سے جاری ہے، پاکستان اور بھارت متفق ہیں کہ ہاٹ لائن کے موجودہ مکینزم کو مؤثر بنایا جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت تعلقات میں بڑی پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس خوش آئند قرار دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close