کورونا صورتحال میں بہتری، این سی او سی کا بڑے فیصلوں کا اعلان، دفتروں میں سٹاف کی حاضری اور شادی گھروں کو ان ڈور تقریبات کی مشروط اجازت

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد این سی او سی نے بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق دفاترکے 50فیصد لوگوں کے گھروں سے کام کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ۔ 15مارچ سے کوروناایس او پیز کے ساتھ شادی کی ان ڈور تقریبات کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 15 مارچ سے ہی مزارات اور سینما بھی کھولے جاسکیں گے۔این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق تجارتی سرگرمیوں اورتفریحی پارکوں کیلئے وقت کی حد ختم کردی گئی ، 15مارچ سیریسٹورنٹ ہالزمیں کھانے کی اجازت 10مارچ کے جائزہ اجلاس سے مشروط کردی گئی۔پی ایس ایل کے پول میچز میں 20 کی جگہ 50 فیصد تماشائی اسٹیڈیم جاسکیں گے جبکہ پول میچز میں پورا اسٹیڈیم بھرا جاسکے گا۔این سی او سی کے اجلاس میں رائے دی گئی کہ الیکشن کمیشن لوکل باڈیز اورکینٹ بورڈ الیکشن مئی کے آخر تک کروائے۔اعلامیے کے مطابق ماسک، سماجی فاصلے کی پابندی اور اسمارٹ لاک ڈاون پر عمل درآمد جاری رہے گا۔۔۔۔۔ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیا، لیاقت جتوئی اپنے بیان پرڈٹ گئے، پارٹی قیادت کو کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی کراچی (پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی کو پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاہے ۔دوسری جانب لیاقت جتوئی کا کہناہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی سے اظہاروجوہ کے نوٹس میں متنازع بیان پر وضاحت طلب کی گئی ہے ،نوٹس میں کہا گیاہے کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کے

خلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی ، ان کا طرز عمل پارٹی پالیسی اور آئین کی سریح خلاف ورزی ہے ، مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز معاملے پر کارروائی کرے گی ۔لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ پینتیس کروڑ روپے میں بیچا گیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیف اللہ ابڑ و سینیٹ انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں کیونکہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے ۔سیف اللہ ابڑونے الزام عائد کرنے لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجوانے ک اعلان کر رکھاہے جس پر اب لیاقت جتوئی نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے ، اس معاملے میں اکیلا نہیں ہوں میرے ساتھ پوری ٹیم ہے ، میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو کو نہیں جانتا انہوں نے کب سیاست میں قد م رکھا ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے 2018 کے انتخابات میں سازش سے ہرایا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close