سری لنکن وزیر کھیل عمران خان سے کرکٹ بیٹ کا تحفہ پاکر خوش، وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے وزیر کھیل نمل راجاپکسے نے وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے کا تحفہ پانے پر خوشی کااظہار کیا ۔سری لنکن وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے اردو زبان میں ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔نمل راجاپکسے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کے

لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے اس دستخط شدہ تحفے کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں اور ان کے اس پیار اور محبت کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔انہوں نے عمران خان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی عمر درازی اور زندگی میں کامیابی کیلئے ہمیشہ دعا گو ہوں۔۔۔۔ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیا، لیاقت جتوئی اپنے بیان پرڈٹ گئے، پارٹی قیادت کو کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی کراچی (پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لیاقت جتوئی کو پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کرنے پر قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیاہے ۔دوسری جانب لیاقت جتوئی کا کہناہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت جتوئی سے اظہاروجوہ کے نوٹس میں متنازع بیان پر وضاحت طلب کی گئی ہے ،نوٹس میں کہا گیاہے کہ لیاقت جتوئی نے پارٹی قیادت کے خلاف گفتگو اور سنگین الزام تراشی کی ، ان کا طرز عمل پارٹی پالیسی اور آئین کی سریح خلاف ورزی ہے ، مغربی سندھ ریجن کی قائمہ کمیٹی سات روز معاملے پر کارروائی کرے گی ۔لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ پینتیس کروڑ روپے میں بیچا گیاہے ۔یہاں یہ

امر قابل ذکر ہے کہ سیف اللہ ابڑ و سینیٹ انتخابات کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں کیونکہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے ۔سیف اللہ ابڑونے الزام عائد کرنے لیاقت جتوئی کو قانونی نوٹس بھیجوانے ک اعلان کر رکھاہے جس پر اب لیاقت جتوئی نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ بیشک کورٹ کا نوٹس بھیجیں میں بتاؤں گا کہ سینیٹ کا ٹکٹ کیسے دیا گیاہے ، اس معاملے میں اکیلا نہیں ہوں میرے ساتھ پوری ٹیم ہے ، میری ٹیم میں وہ لوگ ہیں جو الیکٹیبل ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ سیف اللہ ابڑو کو نہیں جانتا انہوں نے کب سیاست میں قد م رکھا ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے 2018 کے انتخابات میں سازش سے ہرایا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں