وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا بڑا کریڈٹ، پاکستان کو عالمی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی، اقوام متحدہ کا بھی اعتراف

نیویارک(پی این آئی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن کی جانب سفر شاندار ہے،دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر کن ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں بہت سے ممالک کے

بارڈرز ابھی بند ہیں لیکن پاکستان نے اپنی سرحد یں اور عوام نے اپنے دل اور گھر کھولے ہیں۔ پاکستان کی کھلی سرحدیں اور عوام کے کھلے دل پاکستانیوں کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمام مذاہب ہمیں امن کیلئے متحد کرتے ہیں۔ کرتار پور کوریڈور پاکستان کی طرف سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام ہے۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ، برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ میں بھی کامیابی کا اعتراف 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کی عالمی سطح پر پزیرائی کا تسلسل برقرار ،برطانیہ اور ناروے کے بعد اقوام متحدہ نے بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی کامیابی کا اعتراف کرلیا ،اقوام متحدہ کی گلوبل ماحولیات کی سربراہ مسز اینگر اینڈرسن بھی بلین ٹری سونامی منصوبہ کی گرویرہ نکلی،ماحولیات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسز اینگر اینڈرسن نے بلین ٹری سونامی منصوبہ کی آن لائن سیشن تعریف کی،گلوبل کلائمنٹ کے آن لائن. سیشن میں معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی شریک ہوئے ،اقوام متحدہ ماحولیات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بلین ٹری منصوبے کو عالمی سطح کا منصوبہ قرار دیدیا ،اسٹیٹ بینک چین کیسربراہ پروفیسر ماجوان اور گرین پیس کی صدر بھی شریک ہوئیں ۔ اینگر اینڈر سن نے کہاکہ ماحولیات کے حوالے سے پاکستان کی تینوں کنونشن میں عالمی لیڈر بن کر ابھرا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ویڑن قابل تعریف، دیگر ممالک ایسے منصوبے شروع کریں۔اینگر

اینڈرسن نے کہاکہ بلین ٹری سونامی منصوبہ سے پوری دنیا پر ماحولیاتی خطرات کم ہوں گے،10 بلین ٹری سونامی منصوبہ دنیا بھر کے لئے مشعل راہ ہے،اقوام متحدہ کی ماحولیات سربراہ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے لئے تعاون کی پیشکش کردی۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ دنیا تو بلین ٹری منصوبے کی تعریف کرتی ہے، مخالفت ہے تو صرف اپوزیشن کی، اقوام متحدہ کا بلین ٹری منصوبے کو احسن قرار دینا وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کی کامیابی ہے،بلین ٹری سونامی منصوبہ ہر صورت اپنے اہداف حاصل کرے گا ۔۔۔۔اس کے بعد پارٹی رجسٹریشن منسوخ، الیکشن کمیشن نے 17 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیدیااسلام آبناد (این این آئی)35 سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشواروں

کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 17 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔ منگل کو ممبر الیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ نے کہا کہ ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد 35 سیاسی جماعتوں کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سماعت کے بعد11 سیاسی جماعتوں کی جانب سے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرا دی گئی تھیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پولیٹیکل فنانس ونگ نے بتایاکہ 24 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کیا،مزید چھ سیاسی جماعتوں نے سالانہ پارٹی گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں،ایک جماعت کی جانب سے سالانہ پارٹی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگا گیا،17 سیاسی جماعتوں کی

جانب سے کوئی جواب الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا۔ الطاف ابراہیم نے بتایاکہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ پارٹی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانا قانونی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو سیاسی جماعت سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائے گی اس کا انتخابی نشان ضبط کر لیں گے۔الیکشن کمیشن نے 17 سیاسی جماعتوں کو سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے سے متعلق کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close