ہر بچے کے سکول دا خلے سے قبل ٹی بی، ہپیٹائٹس اور دیگر ضروری ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن ) محکمہ صحت سندھ نے اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہپیٹائٹس اور دیگر ضروری ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وبائی امراض پر آگاہی کے حوالے سے آگاہی مہم اور ایچ آئی وی متاثرہ افراد کی رہنمائی کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو

کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈزیزز کنٹرول پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشاد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیرتداس، گلوبل فنڈ پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ کے علاقے رتو دیرو میں حاملہ خواتین کی ایچ آئی وی اور ایڈز کی اسکریننگ کی جائیگی۔اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی بی کے اعلاج میں استعمال ہونے والی ادویات کھلے عام فروخت پر کنٹرول کیا جائیگا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ میں اسکول داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہپیٹائٹس اور دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔اسکریننگ سے یہ ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں، جس سے بیماریوں کو سمجھنے اور اعلاج میں مدد مل سکے گی۔ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت اعلاج اور ادویات کی فراہمی مفت کر رہی ہے۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجیں لگ گئیں، نواز شریف نے مولانا کو وزیراعظم بنوانے کیلئے آصف علی زرداری کو نئی ڈیل پیش کر دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے ایم این اے کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیج سکتی ہے ، جس کے بعد وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر

اعظم ہوں گے ، سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جو ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں ، ان میں نواز شریف کی جانب سے ایک نئی ڈیل دی گئی ہے ، نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے یہ کہا ہے کہ اگر آپ ان ہاوس تبدیلی لاسکتے ہیں تو اس میں مولانا فضل الرحمان کو بطور پی ڈی ایم سربراہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق سابق وزیر اعظ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ بھی کرسکتی ہے کہ لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے ، جس کے بعد وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئیں۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردادی اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھان لی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد

نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے رابطے میں اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی خاص طور موضوع گفتگو رہی ، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں