دھیرکوٹ (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی دھیرکوٹ مناسہ آزاد جموں و کشمیر میں توصیف عباسی کی دعوت پر سالانہ سپورٹس فیسٹیول سیزن نمبر-4 کے میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
قاسم سوری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس فیسٹیول کو آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ کسی بھی قوم کے نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی تندرستی برقرار رکھنے کیلئے کھیلوں کے مقابلے منعقد کروانا بہت ضروری ہے۔ کشمیر کے اس پہاڑی اور دور افتادہ علاقے میں اتنا پر ہجوم اور صحت ایکٹیویٹی کروانے پر توصیف عباسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کرونا وائرس کے باعث گھروں میں محصور نوجوانوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول صحت مند زندگی کی بحالی کا سنہری موقع فراہم کیا۔امید ہے نوجوان ایسے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔اس سے یہاں پر ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں ملے گی اور امید ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں بھی آزاد کشمیر کا نام روشن ہوگا۔آج یہاں پر پارٹی کے تمام رہنماء اور کارکن بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں انشا ء اللہ ہم دھیر کوٹ کی سیٹ واضح اکثریت سے جیتیں گے۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے آج یہاں آکر بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ کھیلوں کے انتنے بڑے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ہم کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہرفورم پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر اسپورٹس فسٹیول کے میزبان توصیف عباسی
نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے خاص طور پر اس ایونٹ میں شرکت کرکے فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پرمیزبان توصیف عباسی کے علاہ راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،میجر (ر)لطیف خلیق،راجہ آصف علی، راجہ شجاعت اور دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں