پرویز خٹک مشکلات کا شکار ہو گئے،آئیں مقابلہ کر لیں، کون بڑا جلسہ کرتا ہے، پرویز خٹک کے بھتیجے نے چچا کو چیلنج کر دیا

نوشہرہ ( آن لائن ) پرویز خٹک اور لیاقت خٹک کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، لیاقت خٹک کے بیٹے نے والد کی موجودگی میں چچا کو جلسے کا چینلج دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک کے بیٹے احد خٹک نے اپنے چچا وزیردفاع پرویز خٹک کو اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف

میں جلسے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آ جائیں مقابلہ کر لیتے ہیں کون بڑا جلسہ کرتا ہے؟ اور کس کے پاس ووٹر زیادہ ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں جوہوا اس کا نتیجہ جلد سامنے آجائے گا ، الیکشن کمیشن جائیں گے جس میں ثابت کریں گے کہ بہت بڑا گھپلا ہوا ہے ، پی کے 63 میں دھاندلی سے الیکشن جیتا گیا ، جہاں مسلم لیگ ن نے 6000 جعلی ووٹ ڈالے ، ہمیں حلقہ میں دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں۔۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کی موجیں لگ گئیں، نواز شریف نے مولانا کو وزیراعظم بنوانے کیلئے آصف علی زرداری کو نئی ڈیل پیش کر دی گئی اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے ایم این اے کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیج سکتی ہے ، جس کے بعد وہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم ہوں گے ، سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان جو ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں ، ان میں نواز شریف کی

جانب سے ایک نئی ڈیل دی گئی ہے ، نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری سے یہ کہا ہے کہ اگر آپ ان ہاوس تبدیلی لاسکتے ہیں تو اس میں مولانا فضل الرحمان کو بطور پی ڈی ایم سربراہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔سینئر تجزیہ کار کے مطابق سابق وزیر اعظ نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یہ بھی کرسکتی ہے کہ لاہور سے اپنے کسی مضبوط حلقہ سے رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ لے کر وہاں مولانا فضل الرحمان کو ضمنی الیکشن لڑواکر قومی اسمبلی میں بھیجا جائے ، جس کے بعد وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار برائے وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئیں۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردادی اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کی ٹھان لی ، میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی دلانے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری میں اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا ، جس میں سینیٹ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے رابطے میں اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے والے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

کی کامیابی خاص طور موضوع گفتگو رہی ، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی حکمت عملی بروئے کار لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close