اسلام آباد(پی این آئی) اطلاعات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے الزام لگایا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کے دن جو کچھ ہوا وہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں ہوا۔ ان کو پتہ چل گیا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے کو شکست ہورہی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں حسرت ہے کہ مریم نواز کبھی زندگی
میں سچ بھی بولیں۔ مریم نواز کہتی تھیں ان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں ن لیگ جیتی وہ صاف شفاف ہے اور ڈسکہ میں جہاں پی ٹی آئی جیتی وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ علی اسجد ملہی واضح طور پر انتخاب جیت چکے ہیں۔ ہمیں کچھ الیکشن میں شکست ہوئی لیکن ہم نے نتائج کو قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کو ہم مانیں گے۔ ‘انتخابات میں پنجاب حکومت بالکل غیرجانبدار رہی ہے،علی اسجد یہاں سے واضع طور پر جیت چکے ہیں، نتائج آنے کے بعد یہاں پر اپنی جیت کا جشن منائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں