ریلوے سے چن چن کر کالی بھیڑوں کا خاتمہ کرنے کا اعلان، ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا

اسلام آبا د (آن لائن)وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی اور چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا۔وزیر ریلویز اعظم خان سواتی بھی چیئر مین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔ ٹورسٹ سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔تقریب میںسینیٹر تاج محمد آفریدی، سینیٹر سجاد

حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، اورنگ زیب اورکزئی، نصیب اللہ بازئی،دلاور خان اور دیگر سیاسی و سماجی افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعدادودیگر شامل ہوئے۔ یہ ٹورسٹ ٹرین ہر اتوار کے روز سیاحوں کو گولڑہ اسٹیشن سے حسن ابدال،اٹک خورد اور اٹک سٹی و گردو نواح کے مقامات کی سیر کرائے گی۔ ٹورسٹ سفاری ٹرین حکومت کی جانب سے مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔ تقریب گولڑہ شریف کے تاریخی ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفاری ٹرین کا تصور اچھا ہے، تفریح اور سیاحت کا ذریعہ بن سکتا ہے اور پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جائے اور وفاقی وزیر برا ئے ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سفاری ٹرین کی بدولت تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور سیاحت کے فروغ میں پاکستان ریلوے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے نہ صرف ادارے کو منافع بخش بنایا جائے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔سب سے پہلے اعظم سواتی اور ان ہی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ پاکستان کے لیے اہم قدم ہے

اور ریلویز معیشت کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کیلئے دن رات محنت کر نے کی ضرورت ہے۔ اس سے پاکستان کے عوام اور معیشت پر بڑا فرق پڑے گا۔اس سے کرایے بھی کم ہوں گے اور ماحول پر بہتر اثر پڑے گا۔سواتی صاحب نے بتایا کہ فریٹ ٹرین بھی شروع کر رہے ہیں۔ اس سے کم خرچ آمدورفت کی سہولت میسر آیے گی۔ ایک زمانے میں کوئٹہ سی میرے گاوں تک میٹھا پانی بھی ریلوے پہنچاتا تھا۔ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ریلوے کی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔سینیٹر تاج محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، اورنگ زیب اورکزئی، نصیب اللہ بازئی،دلاور خان اور دیگر سیاسی و سماجی افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجر انی اور وفد کے ارکان اور وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کے ہمراہ میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ اعظم سواتی کا تقریب سے خطاب تاریخی گولڑہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین قدیم روٹ پر جائیگی جس سے پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ دیکھنے کو ملے گا۔ہم میں استطاعت موجود ہے۔ ہم نے دنیا کو تبدیل کیا ہے۔ میرا ترجیحی ایجنڈا ہے کہ ریلویز سے بدعنوانی کا خاتمہ کروں۔ریلوے میں زیادہ تر اچھے افسر ہیں تاہم چند کالی بھڑیں ہیں۔ میں چن چن کر ان کالی بھیڑوں کا خاتمہ کروں گا۔ جلد فریٹ ٹرین بھی شروع کریں گے۔

سیاحت وزیراعظم کے دل کے قریب ہے اس لیے آج کا شو کیا۔ریلوے جلد سیاحت میں بہت بڑا کردار ادا کرے گاآئندہ ہفتے عمران خان اور سفارت کار بھی یہاں آئیں گے۔ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو علم ہو کہ ریلوے پاکستان کی معیشت اور معاشرت میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔ریلوے مذہبی سیاحت کے فروغ کا اہم زریعہ ہے، اعظم سواتی سکھوں کے لیے پنجہ صاحب تک پہنچانے کے لیے ریلوے سہولیات بڑھائے گا، اعظم سواتی ہر سال 14 سے 15 ہزار سکھ یاتریوں کے لیے ریلوے سہولیات دیگا، اعظم سواتی حسن ابدال: مختلف ملکوں کے سفیروں کو ٹورسٹ ٹرین میں سیر کرائی جائے گی۔ ریلوے کے ذریعے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں تک غیر ملکی سیاحوں کو پہنچایا جائے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں