وزیراعظم کے آنے کی شرط رکھ دی گئی، لاپتہ افراد کے ورثاء نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر لاپتہ افراد کے دھرنے میں پہنچ گئے اور ان سے کہاکہ وزیراعظم نے آج کابینہ میں لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی کے خلاف قانون لانے کی ہدایت کردی ہے،لاپتہ افراد جلد اپنے گھروں کو پہنچیں گے، آپ لوگ دھرنا ختم کردیں،ڈاکٹر فروغ

نسیم سے گفتگو میں ورثاء نے کہاکہ ہم بلوچستان سے اپنے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے آئے ہیں،واپس جانے کے لئے نہیں ۔لاپتہ افراد کے ورثانے دھرنا ختم کرنے سے انکارکردیا اور ڈاکٹر فروغ نسیم سے سوال کیاکہ آپ آئے ہیں وزیراعظم یہاں کیوں نہیں آتے جس پر ڈاکٹر فروغ نسیم آپ لوگوں سے جو مذاکرات ہوئے اس میں مجھے آنے کا کہا گیا۔وزیر اعظم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے فکر مند ہیں،ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہاکہ کاش میں آپ لوگوں کو آج لاپتہ افراد کے مسئلے پر کابینہ میں ہونے والی بحث سنا سکتا،ہم لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے پورا زور لگا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہاکہ کاش جو مطالبہ کیا جارہا ہے میرے بس میں ہوتا تو فوری پورا کردیتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں