کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 250 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 250 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 95 ہزار 379 روپے ہوگئی ہے۔خیال
رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے باعث فی تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی تجویز دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی طرف سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس میں پٹرول 16 روپے اور ڈیزل 14 روپے 75 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی21 روپے جبکہ ڈیزل پر 22 روپے 11 پیسے وصول کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات 16 فروری سے مہنگی کردی جائیں گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے اور امکان ہے کہ پٹرول پانچ روپے 50 پیسے اور ڈیزل پانچ روپے 75 پیسے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں ہر 15 دن کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کی جانے لگی ہیں، پچھلے کچھ ماہ سے یہ روٹین بنی ہوئی ہے کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے زائد کے اضافے کی تجویز کرتا ہے لیکن حکومت اس سے تھوڑی سی کم قیمت بڑھا کر عوام پر اس طریقے سے مہنگائی کا بم پھوڑتی ہے کہ انہیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ اس بات پر خوشیاں منانی ہیں یا رونا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں