سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف نےوزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا

پشاور(این این آئی)سینیٹ انتخابات کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی دوست محمد محسود کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے دوست محمد

محسود کے ہمراہ قبائلی علاقوں کے دورے کیے تھے۔ دوست محمد محسود نے عمران خان کی قبائلی علاقوں پر لکھی کتاب ‘‘غیرت مند مسلمان’’ لکھنے میں مدد کی تھی۔2016 میں دوست محمد محسود کو پی ٹی آئی فاٹا کا چیف آرگنائزر بنایا گیا تھا، انہوں نے 2013 اور 2018 کے میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر جنوبی وزیرستان سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔دوست محمد محسود کمشنر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں جب کہ ان کے بیٹے ریاض محسود اس وقت ہزارہ ڈویڑن کے کمشنر ہیں۔۔۔۔۔سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں؟ حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دینے والی خبر آگئیلاہور (پی این آئی) سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20ایم این ایز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کیلئے تیار ہیں، یہ ارکان اسمبلی خفیہ ووٹنگ میں ووٹ ڈالیں گے، گیلانی کو نوازشریف، آصف زرداری گیم پلان کے تحت الیکشن لڑوایا،جیت کی صورت عمران خان کومستعفی ہونے کا کہا جائے گا۔انہوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق اپنے تجزیے میں کہا کہ تحریک عمران خان کی حکومت میں پہلی بار سینیٹ کے الیکشن ہورہے ہیں، ساری جماعتوں کی کوشش ہے کہ ایسے بندے کو سینیٹر بنایا جائے جو وفاداریاں نہ بدلے،اپوزیشن سینیٹ الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھی،لیکن عمران خان کی پالیسی مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، بلاول بھٹو

کے مقابلے میں اچھی رہی ہے، عمران خان کو پنجاب بڑا خطرہ چودھری برادران سے تھا، عمران خان نے کہا میں بلیک میل نہیں ہوتا لیکن عمران خان نے سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے چودھری برادران سے بلیک میل ہوئے، پنجاب میں عمران خان کو اب چودھری برادران سے خطرہ نہیں،نصرت جاوید نے ایک خبر بریک کی ہے۔نیا گیم پلان بنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ملتان سے اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن لڑوایا جائے ،اور عمران خان کو اپ سیٹ کرنے کیلئے اسلام آباد کی سیٹ جیتی جائے،چونکہ اسلام آباد میں عمران خان کی اکثریت ہے، اس کے باوجود اگر اسلام آباد سے اپوزیشن کا کوئی بندہ جیت جاتا ہے تو اس کواپوزیشن عدم اعتماد کی کامیابی سمجھے گی۔ عمران خان سے کہا جائے گا آپ کی اسلام آباد میں اکثریت ہے پھر بھی آپ الیکشن نہیں جیت سکے، اس کا مطلب آپ پر اعتماد نہیں رہا، اخلاقی جواز ہے کہ آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔یوسف رضا گیلانی کو اسی لیے وہاں الیکشن لڑوایا جارہا ہے۔شروع میں لوگوں کو پتا نہیں چلا لیکن بعد جب باتیں کھلی تو پتا چلا کہ یہ گیم ہے ساری چیزیں پہلے سے طے ہیں، نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سب آن بورڈ تھے۔ تحریک انصاف کے یوسف رضاگیلانی کے مقابلے میں فوزیہ ارشد اور حفیظ شیخ انتہائی کمزور امیدوار ہیں۔یوسف رضا گیلانی کی بڑی مضبوط پروفائل ہے،جب تک وہ وزیراعظم

رہے لوگوں کو بڑا نوازا ہے، راجا پرویز اشرف اور شاہد خاقان عباسی دونوں نے جاکر ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔میری اطلاعات ہیں یوسف رضا گیلانی کو وہ لوگ ووٹ ڈالیں گے جو پیپلزپارٹی سے گئے تھے، سندھ، کے پی سے کچھ ایم این ایز نے یقین دہانی کروائی ہے۔ 20کے قریب ایسے ارکان ہیں جن کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ،خفیہ ووٹنگ میں یہ ارکان گیلانی کو ووٹ ڈالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں