لاہور (پی این آئی) تحر یک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں ہوش کے ناخن لیں ، سازشی اور فسادی ٹولہ ملکی سلامتی کے اداروں پر بے بنیاد تنقید کرنا بند کرے،پی ڈی ایم کو پہلے بھی
ٹوپی ڈرامہ لانگ مارچ میں ناکامی ہوئی تھی اب اس سے زیادہ فلاپ اور ناکام لوٹیں گے ‘عمران خان 2023تک ملک کے وزیر اعظم رہیں گے اپوزیشن کے ہاتھوں رسوائی کے سواکچھ نہیں آئیگا ‘تحر یک انصاف کی حکومت سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ن لیگ قبضہ گروپوں کی سرپرست جماعت ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی واضح اور دوٹوک پالیسی ہے کہ کر پشن کے خاتمے اورشفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اگر اپوزیشن یہ بات کر ناچاہتی ہے کہ احتساب کا عمل ختم کر دیا جائے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا وہ جتنے مر ضی لانگ مارچ کر لیں حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگاحکومت مضبوط ہے، ان خیالات کا اظہار سیف اللہ خان نیازی ، اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیاز وڑائچ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، رہنمائوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، عوام تبدیلی کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی، پاکستانی عوام باشعور ہیں،چور ٹولے کی چوری کو بچانے کے لئے عوام سڑکوں پر نہیں نکلیںگے، مریم صفدر اور ان کے حواریوں کو قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے،پی ڈی ایم کے لوگ چلے ہوئے کارتوس ہے یہ لوگ 2023تک مارچ اور احتجاجی سے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں،
مر یم نواز اور بلاول زرداری قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انکو کامیابی نہیں ملے گی مولانا فضل الرحمان کو دن رات وزیر اعظم عمران خان اور تحر یک انصاف کی حکومت خوابوں میں نظر آتی ہے جس سے ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، رہنمائوں نے کہاکہ اوپن بیلٹ آرڈیننس سے سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے ذاتی مفاد کے ایجنڈے کو عوام کے سامنے بری طرح بے نقاب کردیا ہے، خریدو فروخت کی منڈیا ں لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی اور ناکامی کاسامنا کرنا پڑے گا، وزیراعظم عمران خان ناصرف اپنی آئینی مدت پوری کریںگے بلکہ عوام کے اعتمادکے ساتھ دوبارہ 2023 ء میں وزیراعظم منتخب ہو کر کرپٹ اور بددیانت ٹولے کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیںگے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا شور مچانا سمجھ
سے بالا تر ہے میثاق جمہوریت میں دونوں جماعتوں نے اوپن بیلٹ سے سینٹ کے الیکشن کروانے کا عہدکیا تھا لیکن آج وہ اپنے وعدے سے مکررہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں ایک دوسرے پر اعتماد نہیں، اپوزیشن کسی قومی ایشو پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ، ہٹ دھرمی اپوزیشن نے اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے ، ڈسکہ پہنچنے پر اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیاز وڑائچ نے سیف اللہ خان نیازی کا شاندار استقبال کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں