نواز شریف کے ترجمان سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت نے ایکشن لے لیا

کراچی(آئی این پی) سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت کا ایکشن لے لیا، تفصیل کے مطابق نوازشریف کے تر جمان محمد زبیر کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی جب کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کر دیا گیا،سابق گورنر سندھ و ترجمان نواز شریف

محمد زبیر کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف کورونا ویکسین لگائے جانے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا،سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کی تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈی ڈی ہیلتھ شرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا،ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے سیاسی رہنما کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف ویکسین لگانے پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلے وفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟ پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں۔۔۔۔ نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ بالآخر ن لیگ نے خاموشی توڑدی فیصل آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف اپنی مرضی سے ضرور وطن واپس آئیں گے لیکن حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ان کو لا سکے۔ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ کہا جارہا ہے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کی تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے، آج ملک میں حکومت نام

کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم کتنے دن پہلے کہا تھا کہ مہنگائی کم کریں گے؟ کہا ہے وہ ٹائگر فورس جو انہوں نے مہنگائی کم کرنے کےلیے بنائی تھی؟ ‘رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ’ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آئین کے مطابق پر امن احتجاج کرے گی، ہمار مقصد ووٹ لینا نہیں ،ووٹ کو عزت دلانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں