اسلام آباد(آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے 2019-20کے کھاتوں کے آڈٹ میں آٹے اور چینی کی مد میں 14 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹرجنرل کی ٹیم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے,20 2019کے اکائونٹس کا خصوصی آڈٹ کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز
کے چینی اور آٹے کے کھاتوں میں 14ارب روپیسے زائد کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی، آڈٹ رپورٹ میں مختلف اشیا کی خرید و فروخت میں 32کروڑ روپے کی بد عنوانی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ڈیفالٹرشوگرملوں سے مہنگی چینی خریدنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15کروڑ روپے کا نقصان ہوا،آڈٹ رپورٹ کے متن کے مطابق ملوں سے غیرمعیاری آٹا خرید کرکروڑوں روپے ضائع کیے گئے، یوٹیلیٹی اسٹورز انتطامیہ نے آٹا ملوں کی ملی بھگت سے گندم اور آٹے کی خریداری میں کروڑوں روپے کا فراڈ کیا،آڈٹ رپورٹ کے مطابق چینی اور آٹے کی خرید و فروخت میں 2ارب 60کروڑ روپے کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آڈٹ رپورٹ جلد آڈیٹرجنرل کو پیش کی جائے گی۔۔۔۔ 15ماہ میں پاکستان کے قرضوں میں ہوشربا اضافہ، پاکستان سب سے زیادہ مقروض کس کا ہے؟ تفصیلی رپورٹ آگئی اسلام آباد (پی این آئی) وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستان پر قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 15 ماہ کے قرضوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ عالمی بینک کا مقروض ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2019 سے ستمبر 2020 تک اندرونی سمیت قرض میں 2660ارب کا اضافہ ہوا، اندرونی قرض بڑھ کر23ہزار392ارب روپے تک جا
پہنچا۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 15 ماہ میں بیرونی قرضہ 6 ارب ڈالر بڑھ گیا ہے۔جبکہ غیر ملکی قرض بڑھ کر79ارب90 کروڑ ڈالرتک جا پہنچا، موجودہ حکومت نے سابق حکومتوں کے569ارب اسٹیٹ بینک کوواپس کیے۔ قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے قرضے 16 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرضے 12 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، پیرس کلب کا قرضہ 10 ارب 92 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں