10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہدف مقرر کر لیا گیا، کامیاب جوان حکومت کا فلیگ شپ پروگرام بن گیا

کالاشاہ کاکو(آئی این پی)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے امورنوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیا کرے گی، 10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یوتھ کے رہنما چوہدری اللہ ورک ، انچارج ٹائیگر فورس مریدکے نواز ناجی، رائے محمد گلفام کھرل و دیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس موجودہ حکومت کا بہترین عمل ہے ، لاک ڈائون کے دوران ٹائیگر فورس کے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، نوجوان رضاکارانہ طورپر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جہاں بھی انکی ضرورت محسوس کرینگے وہاں خدمات لے سکتے ہیں ۔ امید ہے کہ ٹائیگرفورس ملک اور قوم کی خدمت کے لیے آئندہ بھی تیار رہے گی، ٹائیگر فورس پر سرکاری خزانے کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نوجوانوں کیلئے روزگار اور کاروبار کے و افر مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں اس مقصد کیلئے دو ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ رواں برس مزید پندرہ ارب تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس حوالہ سے وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب اور سندھ کے بعد کامیاب جوان پروگرام کی پختون خواہ میںتقسیم شروع کردی ہے ۔۔۔۔ پی ٹی آئی سینیٹ میں کتنی نشستیں حاصل کرے گی؟ دعوے نے اپوزیشن جماعتوں کو چکرا کر رکھ دیا اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو 20نشستیں ملنے

کا دعوی کردیا۔ نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ اپوزیشن والے صبح کچھ اور شام کو کچھ اور کہتے ہیں، کبھی اپوزیشن اتحاد کہتا ہے کہ وہ کسی سے رابطہ نہیں کرتے ہیں، پھر خود ہی کہتے ہیں رابطہ کرتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ اپوزیشن سے کون کون رابطے میں ہے؟ لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے، سینیٹ الیکشن میں 20سیٹوں پر تحریک انصاف کو کامیابی مل جائے گی۔پرویز خٹک نے 20 نشستوں کے حوالے سے اپنے دعوی سے متعلق مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہم 12میں سے 10سیٹیں جیت لیں گے، پنجاب کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے چھ امیدوار، سندھ اور بلوچستان سے 2 سیٹیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں