وزیراعظم کا رقم واپسی کی شرط پر استعفیٰ قانون کی خلاف ورزی ہے، ن لیگی لیڈر کا دعویٰ

فیصل آباد (آن لائن )مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اورڈسٹر کٹ بارکے سابق صدرراناعلی عباس خاں نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے رقم واپس کرنے کی شرط پر استعفیٰ دینے کی پیشکش کومذاق اورقانون کی نفی قراردیاہے۔اُن کاکہناتھاکہ وہ پہلے واضح کریں میاں نوازشریف کے خلاف عدالت میں ایک

روپیہ بھی ثابت کرچکے ہیں؟۔وہ خودفارن فنڈنگ،براڈشیٹ اورآٹاچینی سکینڈل سمیت کئی اہم کیسزمیں ملوث ہیں جن میں سے وہ فارن فنڈنگ اوربراڈ شیٹ کااعتراف بھی کرچکے ہیں۔اُنہیں چاہئے کہ وہ اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کرواکرخودکوقانون کے کٹہرے میں پیش کریں اوربعدمیں دوسروں پرالزام عائد کریں۔22سال سے وہ میاں نوازشریف کے خلاف کرپشن کے الزامات اوراین آراوکودعوے کررہے ہیں مگرایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے۔اُنہوں نے جن کوخودپنجاب کے سب سے بڑے ڈاکوقراردیاتھااُن سمیت مہنگائی اورآٹاچینی مافیااُن کی پناہ میں ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ملک میں نہ قانون کی حخمرانی ہے نہ انصاف آج اگرصرف ایک فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ ہوجائے توعمران خان پی ٹی آئی سمیت سیاسی طورپردفن ہوسکتے ہیں مگرحکومتی کردارسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ صرف اپویزن کے خلاف الزام اورسیاسی انتقام کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں۔آج غریب عوام مہنگائی سے جس قدرپریشان ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔جب عام انتخابات ہوں گے توپی ٹی آئی کواپنی حیثیت کاعلم ہوجائے گا۔مسلم لیگ ن کے مقابلہ میں اُن کا کوئی امیدوارکامیاب نہیں ہوگا۔آج لوگ میاں نوازشریف اوراُن کے کردارکویادکررہے ہیں۔۔۔۔۔ ایل ڈی اے قبضہ مافیا کے خلاف متحرک ہو گیا،کارروائی کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا فیصلہ لاہور (آن لائن) ایل ڈی

اے نے لاہور میں قبضہ مافیا سے سرکاری اور نجی اراضی واگزار کرانے کے لئے ایل ڈی اے کی سطح پر انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پولیس کی اضافی نفری طلب کرسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بنایا جانے والا انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ دو حصوں پر مشتمل ہوگا جس کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے ریٹائرڈ فوجی یا پولیس افسر ہونگے۔ ان افسران کو 2 لاکھ روپے فی کس فکس تنخواہ سمیت دیگر مراعات دی جائیں گی۔ دونوں ڈپٹی ڈائریکٹوریٹ کے ماتحت ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے فکس تنخواہ کے عوز ایک ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی کیا جائے گا۔ مذکورہ ڈائریکٹوریٹ ایل ڈی اے کی حدود میں واقعہ سرکاری اور نجی اراضی پر قبضوں کے ذریعے بنائی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close