پنجاب پولیس میں نئی بھرتیوں کا شیڈول جاری، کانسٹیبل‘ لیڈی کانسٹیبل‘ ڈرائیور‘ سکیورٹی کانسٹیبل اور وائرلیس اپریٹر کیلئے کون سا ٹیسٹ کب ہو گا؟

فیصل آباد (آن لائن )آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس میں کانسٹیبل‘لیڈی کانسٹیبل‘ڈرائیور کانسٹیبل ‘سکیورٹی کانسٹیبل اور وائرلیس اپریٹر کی نئی بھرتیوں کا شیڈول جاری کردیاگیا ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو مقصودالحسن کی طرف سے صوبہ بھر کے اضلاع کے آر پی

اوز‘سی پی اوز‘ڈی پی اوزسمیت ضلعی سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیاگیا جس کے مطابق فیصل آباد ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ شیخوپورہ ‘گوجرانوالہ ‘گجرات‘حافظ آباد‘ راولپنڈی‘ اٹک‘ سرگودھا‘خوشاب‘ملتان‘لودھراں‘ساہیوال ‘ڈیرہ غازی خان ‘مظفر گڑھ‘ بہاولپور اور منڈی بہائوالدین میں پولیس بھرتی میں خواہش مند امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ 8فروری تا 12فروری 2021‘انڈ یورنس ٹیسٹ(دوڑ) 19فروری تا 23فروری اور تحریری ٹیسٹ 8مارچ تا 11مارچ تک ہونگے جبکہ سیکنڈ شیڈول میں دیگر اضلاع ‘قصور‘ننکانہ صاحب ‘منڈی بہائوالدین‘سیالکوٹ‘نارروال‘جہلم ‘چکوال‘میانوالی‘ جھنگ‘ چنیوٹ‘ خانیوال‘وہاڑی ‘اوکاڑہ ‘پاکتپن ‘راجن پور ‘لیہ‘بہائولنگر ‘رحیم یار خان اور ٹیلی پنجاب کے امیدواروں کا فزیکل ٹیسٹ 13فروری تا 17 فروری‘ انڈیورنس 24فروری تا27فروری 2021اور تحریری ٹیسٹ 9مارچ تا11مارچ 2021تک سکروٹنی کریگا تاہم پنجاب پولیس میں نئی بھرتیوں کیلئے سلیکشن کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔جس کے مطابق ضلع فیصل آباد کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید خاں‘ سیکرٹری ایس ایس پی اپریشن اور ممبران میں ایڈیشنل ایس پی انوسٹی گیشن سٹی لاہور زوہیب نصراللہ رانجھا‘ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین آر پی او ساہیوال احمد ارسلان ملک‘سیکرٹری ڈی پی او ٹوبہ اورممبر ایڈیشنل ایس پی ملتان

محمد رضا تنویر‘ضلع جھنگ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب عمران محمود چیئرمین ‘ڈی پی او جھنگ سیکرٹری اور ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد‘فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر ممبر جبکہ ضلع چنیوٹ کیلئے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب مرزا فرحان بیگ‘سیکرٹری ڈی پی او چنیوٹ اورممبر ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان حسن جاوید بھٹی کو نامزد کیاگیا ہے اور دیگر اضلاع میں ریکرونمنٹ کمیٹی چیئرمین سیکرٹری اور ممبران کی نامزدگیاں کردی گئیں جو کہ بھرتی کے دوران تمام امیدواروں کی جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کریگی اور اس کے ساتھ تمام امیدواروں کو کہاگیا ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں