پی ٹی آئی اندر کون کون وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہے؟ عمران خان کے وزرا کی ٹیم نے چوہدری برادران کے پاس جا کر سرنڈر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اندر تین چار لوگ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں ، جو بظاہر عمران خان کو اپنی وفاداری کا یقین دلاتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار و صحافی حامد میر نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ عمران خان کی وزراء کی ٹیم نے چوہدری برادران کے پاس جاکر سرنڈر کردیا ہے یہ آصف زرداری کی وجہ سے پرویزالٰہی کی بڑی کامیابی ہے، آصف زرداری اور پرویز الٰہی میں مسلسل رابطے میں ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں پنجاب اور بلوچستان میں تبدیلی کے بعد اسلام آباد میں تبدیلی لائی جائے۔سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کو یقین تھا کہ بڑی طاقتیں عمران خان کو ہٹا دیں گی، لیکن ایسا ہوا نہیں ، اب پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ اور دھرنوں اور استعفوں کی طرف جانے کی بات کی جائے گی ، درمیانی راستہ نکالنے کی بھی کوشش کی جائے گی اگر درمیانی راستہ نہ نکلا توہوسکتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف، قوم پرست جماعتیں، پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر خود استعفوں کا اعلان کردیں۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے،لیکن ایسا نہیں ہے، یہاں ملازمین مہنگائی کیخلاف احتجاج کررہے تھے، متاثرین مہنگائی نے 10فروری سے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان سے جب کچھ اہم لوگ ہفتے میں دوتین بار جاکر ملاقات کرتے ہیں توان کا ایجنڈا یہی ہوتا ہے کہ مہنگائی قابو سے باہر اوربہت زیادہ ہوگئی ہے ، تنخواہ دار طبقہ کچلا جاچکا ہے کچھ کریں ، جس پر عمران خان ہر باریہی کہتے کہ کچھ کرتے ہیں، سینیٹ کا الیکشن بھی آرہا ہے، عمران خان نے شورمچانا شروع کردیا ہے کچھ کریں، وہ خود حکومت میں ہیں پھر بھی ہارس ٹریڈنگ سے خوفزدہ ہیں، پتا نہیں ان کو کس سے خوف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں