حکومت نے 50 ہزار سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) صوبائی حکومت نے کنٹریکٹ اور ورک چارج پر تعینات کیے گئے 50 ہزار سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو سہولیات دینے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے

محکمہ ریگولیشن کو احکامات جاری کر دیےہیں۔بتایا گیا ہے ہے کہ محکمہ ریگولیشن نے احکامات ملنے کے بعد سرکاری محکموں سے رپورٹس لے کر سمری بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں رکھی جائے گی۔ خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ہر ممکن اقدام کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی، صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ہفتہ کو چھانگا مانگا کا اچانک دورہ کیا ۔وزیر اعلی عثمان بزدار کے دورے سے انتظامیہ ؔبھی لا علم رہی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شجرکاری مہم کے تحت چھانگا مانگا میں پودا لگایا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگا کر نئی نسلوں کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان دیں گے۔ماضی میںچھانگا مانگا کے جنگل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ سابق ادوار میں ٹمبر مافیاکو سیاسی پشت پناہی حاصل رہی ۔ جنگل کی قیمتی زمین پر قبضے ہوئے۔ ہم نے چھانگا مانگا میں قبضہ گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے ۔چھانگا مانگا جنگل میں نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ درخت لگانا قومی فریضہ ہی نہیں، سماجی اور مذہبی اقدار میں بھی شامل ہے۔ چھانگا مانگا کا ڈیڑھ سو سالہ قدیم مصنوعی جنگل ہمارا حیاتیاتی ورثہ ہے۔ چھانگا مانگا کا جنگل محض درختوں کا ذخیرہ ہی نہیں بلکہ جنگلی حیات کے فروغ کا ذریعہ بھی ہے۔ شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close