جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، کس کس کو ٹیم سے باہر کر دیا؟

لاہور (پی این آئی ) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کیا ہے،حسن علی اور زاہد محمود کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز سکور کرنے والے محمد حفیظ کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا

ہے۔آل رائونڈر عماد وسیم،اوپنر فخر زمان اور وہاب ریاض بھی سکواڈمیں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔لاہور کا مشہور قذافی سٹیڈیم تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا جو 11 ، 13 اور 14 فروری کو شیڈول ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، حیدر علی ، خوشدل شاہ ، حسین طلعت ، دانش عزیز ، آصف علی ، افتخار احمد ، محمد نواز ، ظفر گوہر ، فہیم اشرف ، عامر یامین ، عماد بٹ ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔ ’’ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں‘‘ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی سکواڈ کاحصہ نہ بنائے جانے پر اپنا رد عمل دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ حفیظ کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے بارے میں سوال پر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ’حفیظ اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور اگر وہ دستیاب ہوتے تو ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بن جاتے ،بدقسمتی سے حفیظ 3 فروری تک ٹی 10 لیگ میں شرکت کی وجہ سے بائیو سیکیور بلبل میں شامل نہیں ہوسکیں گے ،یہی وجہ ہے کہ ہم نے انہیں سیریز کے لئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے ،کوویڈ ۔19 پروٹوکول پر عمل کرنا ہر کھلاڑی کے لئے لازمی ہے۔گزشتہ سال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکورکرنے والے 40 سالہ محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر سورہ البقرہ کی آیت کا سہار لیتے ہوئے لکھا کہ ’’ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں‘‘۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹی

ٹونٹی میچز کی سیریز ،قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے،یہ میچز 11 ، 13 اور 14 فروری کو شیڈول ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان) ، حیدر علی ، خوشدل شاہ ، حسین طلعت ، دانش عزیز ، آصف علی ، افتخار احمد ، محمد نواز ، ظفر گوہر ، فہیم اشرف ، عامر یامین ، عماد بٹ ، محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، حسن علی ، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔

close